Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پنجاب میں ہزاروں اسکولوں اور ہیلتھ مراکز کو سولر انرجی پر منتقل کر چکے ہیں، اختر ملک

Now Reading:

ہم پنجاب میں ہزاروں اسکولوں اور ہیلتھ مراکز کو سولر انرجی پر منتقل کر چکے ہیں، اختر ملک

وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں ہزاروں اسکولوں اور ہیلتھ مراکز کو سولر انرجی پر منتقل کر چکے ہیں۔

قومی پالیسی برائے انرجی ایفیشنسی اور کنزرویشن کے موضوع پر مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر محمد اختر ملک کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پالیسی کا مقصد ملک میں توانائی کے استعمال کو بہتر بنانا ہے، 2030 تک تقریبا 9 ملین ٹن تیل کے برابر توانائی محفوظ کرنے کے اہداف حاصل کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں توانائی سیکٹر کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انرجی ایفیشنسی کے صرف چار منصوبوں میں 46 ملین روپے کی بچت ہوئی، توانائی کے متبادل ذرائع کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ توانائی سیکٹر میں ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی  پورا کرنے کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیا ہے اور دو مزید سینٹر آف ایکسیلنس اس سال کے اختتام تک مکمل ہو جائیں گے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ سابقہ ادوار میں بجلی کے مہنگے پروجیکٹ لگائے گئے، ہم روشن اور خوشحال پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر