
سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے۔
موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سندھ بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجز میں تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔
کئی روز کی چھٹیوں اور سردیوں کی وجہ سے پہلے روز اسکولوں اور کالجز میں طلبا کی حاضری معمول سے کم ہے۔
اومیکرون کے پھیلاؤ اور ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں حالیہ اضافے کے پیش نظر متعلقہ حکام نے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکے۔
متعلقہ خبر: اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں پر اتفاق
سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے 2 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں دی تھیں ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میدیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ملک میں کورونا کی شرح میں حالیہ اضافے اور متوقع بارشوں کی وجہ سے تعطیلات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز محکمہ تعلیم سندھ نے واضح طور پر بیان جاری کیا تھا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ۔ تمام تعلیمی ادارے 3 جنوری سے ہی کھلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News