
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی توجہ کے باعث ضلع آواران میں بجلی کے منصوبوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی توجہ کے باعث ہائی ٹرانسمیشن اور لو ٹرانسمیشن بجلی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی جانب سے 50 لاکھ روپے تخمینہ لاگت کا ورک آرڈر جاری ہو گیا ہے۔
منصوبے کے تحت کیسکو سٹی فیڈر ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں کی تبدیلی و مرمت کے منصوبے شروع کرے گی۔
کیسکو کے جاری کردہ ورک آرڈر کے تحت ضلع آواران میں خراب ہوئے بجلی ٹرانسفارمرز کی مرمت اور مینٹینینس کی جائے گی۔
منصوبے کا مقصد آواران ضلع کی عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News