خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اگر بلاول میں اخلاقی ہمت اورجرات ہے تو اپنی نااہلی کو قبول فرمائیں۔
پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنے ایک پیغام میں کہا کہ کیماڑی بھٹہ ولیج میں سیوریج کے پانی سے جنازہ گزرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
کیماڑی بھٹہ ولیج میں سیوریج کے پانی سے جنازہ گزرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہےسائیں سرکارکی سیاست کاخلاصہ بس اتناہے کہ اقتدار میں فنڈز کھاؤمیٹروپالیٹن شہر میں گٹرابل رہےہیں کراچی کے شہریوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں اگربلاول میں اخلاقی ہمت اورجرات ہےتو اپنی نااہلی کو قبول فرمائیں pic.twitter.com/5kEvec9WBO
— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurumSherZaman) January 17, 2022
ان کا کہنا تھا کہ سائیں سرکار کی سیاست کا خلاصہ بس اتنا ہے کہ اقتدار میں فنڈز کھاؤ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو پالیٹن شہر میں گٹر ابل رہے ہیں، کراچی کے شہریوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں، اگربلاول میں اخلاقی ہمت اور جرات ہے تو اپنی نااہلی کو قبول فرمائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
