 
                                                                              کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ولی جیٹ کے قریب عین اس وقت دھماکا ہوا جب معمول کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیے: نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید عالم نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں 3 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کو زیادہ مہلک بنانے کے لیے بارودی مواد کے ساتھ بال بیئرنگ بھی شامل کئے گئے۔
نوید عالم نے بتایا کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ظاہری طور پر دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا، اس قسم کے دھماکے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے دہشت گردوں کی کارروائیاں ایک مرتبہ پھر بڑھ رہی ہیں۔
گزشتہ ہفتے بھی بلوچستان میں دہشت گردوں نے بڑی کارروائی کی منصوبہ کی تھی لیکن ان کی یہ مذموم کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔
3 فروری کو دہشت گردوں نے پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپس پر حملے کی کوشش کی تھی۔ جس کے بعد کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیے: افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، 5 اہلکار شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز ملک کئے گئے کلیئرنس آپریشن کے دوران 20 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 9 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں بھی افغانستان سے کئے گئے ایک حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 