
کراچی میں بے لگام ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی
شہر فرید میں لٹیرے بے لگام ہو گئے، پولیس بے بس اور لاچار نظر آنے لگی۔
پاکپتن میں مرکزی امام بارگاہ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو ہارڈویئر کی دکان میں گھس گئے اور گن پوائنٹ پر تاجروں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی۔
دوران واردات مزاہمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تاجر کو شدید زخمی کر دیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی بول نیوز کو موصول ہو گئی جس میں مسلح ڈاکووں کو واردات کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
موٹرسائیکل سوار مسلح لٹیرے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس اہلکار موقع واردات پر پہنچ کر روایتی انداز اپناتے ہوئے طفل تسلیوں تک محدود رہے۔
شہر میں بڑھتی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر آئی جی پنجاب سے تحفظ کی اپیل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News