راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ صرف پاکستان کی عوام کی خاطر ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے لیاقت باغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کا مقام کہ اپنے عزیم ساتھیوں سے ہم کلام ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا لیڈر بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے، بلاول بھٹو لاکھوں کی تعداد میں جیالوں کے ساتھ آسلام آباد آرہے ہیں۔ راولپنڈی کے لوگ بلاول بھٹو کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی پیپلز پارٹی قیادت کو اچھا پنڈال سجانے پر مبارکباد دیتا ہوں، بلاول بھٹو اپنا جمہوری حق استعمال کر کے حکومت کو گھر بھیجنے آرہے ہیں، راولپنڈی وہ شہر ہے جہاں زلفقار علی بھٹو اور بی بی شہید بینظیر نے جان دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بیت سبز باغ دکھائے لیکن سب جھوٹ نکلا، ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا گیا کسی کو آج تک ایک بھی نوکری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان سب سے سستا ہے، ملک میں مہنگائی کا عالم سب کے سامنے ہے، حکومت نے کہا آئیں گے اور لوگوں کی قسمت بد لیں گے لیکن آج عوام برباد ہو گئی ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی عوام سے عمران خان نے فراد کیا اور جھوٹ بولا، عمران خان نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھتی تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، آج بجلی کی قیمتیں 300 روپے یونٹ ہیں تو پھر چور کون ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسا بے برکت ٹولا ہے جو ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرتا ہے لیکن کر کے کچھ نہیں دکھاتا، ہم نے اس ملک کو بچانا ہے نہ کہ دو وقت کی روٹی کے لئے ترسایا جائے۔
پی پی پی کے رہنماء کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا اور لوگوں کو سہولیات دیں جبکہ پیپلز پارٹی نے کسانوں کی قسمت بدلی تھی۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج ہر طبقہ اس حکومت سے تنگ ہے اور چھٹکارا چھاتا ہے، پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ صرف پاکستان کی عوام کی خاطر ہے اور یہ تاریخی لانگ مارچ ہو گا جو یاد رکھا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خوشحالی کا دور آنے والا ہے، یہ لانگ مارچ پاکستان کی ثقافت ،عزت اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ آنے والے انتخابات میں راولپنڈی کی تمام نشستیں پیپلز پارٹی کی ہونگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
