
گلشن اقبال سے دو اسٹریٹ کرمنل ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔
بقمام مین راشد منہاس روڈ بلاک 5 گلشن اقبال پر ملزمان نے محمد سفیان اور محمد طحہٰ سے موبائل فون اور نقدی چھین لیا تھا اور اسی دوران 02 موٹر سائیکلوں پر 04 پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا کر انہیں فوری گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں جون ولد یونس اور ولسن ولد جیمز شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 02 پسٹل، 30 بور، 04 راؤنڈ، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے اور اس کیس پر مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News