
ملتان میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کر کے ایئر پورٹ سے کار چوری کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا ہے۔
تینوں افراد کو ایئر پورٹ پارکنگ سے مشکوک کار سمیت حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے چہرے پہلے ہونے والی وارداتوں میں ملوث افراد سے میچ کر گئے ہیں۔
اے ایس ایف کی ٹیم نے دوران چیکنگ کار سے نقدی اور شراب بھی برآمد کی۔
اے ایس ایف کے عملے نے تینوں افراد کو برآمد سامان سمیت کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News