کراچی میں وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب شہری اپنی قیمتی گاڑیوں سے بھی محروم ہونے لگے ہیں۔
تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں گاڑی چوری ہونے کی ایک اور واردات سامنے آئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز کو موصول ہو گئی۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک ملزم معروف نجی شاپنگ مال کی پارکنگ میں گیا اور چند منٹوں میں گاڑی کو بآسانی لے کر فرار ہو گیا۔
نجی شاپنگ مال میں سخت سیکیورٹی کے باوجود ملزم پارکنگ ایریا سے گاڑی چوری کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
ملزم کا چہرہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا۔
علاقہ پولیس ملزم کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
