Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی کال پر لاہور کی عوام جلسے کے لیے ضرور باہر نکلے گی، اسلم گل

Now Reading:

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی کال پر لاہور کی عوام جلسے کے لیے ضرور باہر نکلے گی، اسلم گل

اسلم گل نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی کال پر لاہور کی عوام جلسے کے لیے ضرور باہر نکلے گی۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس تھا اور لاہور کی ساری قیادت اجلاس میں موجود تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ستائیس فروری کو لانگ مارچ کراچی سے شروع ہو گا اور ناصر باغ میں سندھ سے آنے والے لانگ مارچ کا ویلکم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین کا اہلیان لاہور بھرپور استقبال کرے گی۔

اسلم گل کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی باہر نہ نکلی تو عوام ہمیں معاف نہیں کرے گی کیونکہ اس حکومت نے عوام سے روٹی کا نوالا تک چھین لیا، بچوں کی فیسوں اور ادویات سمیت ہر چیز عوام کی دسترس سے باہر ہو گئی، عوام کے اوپر حکومت کے مافیاز نافض ہو گئے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ایسا وزیراعظم جسے کوئی سوج بوجھ نہ ہو اُسے کیا پتہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے، بھٹو نے تہتر کا آئین دیا جس سے جمہوریت کو فروغ ملا، ایک مرتبہ پھر چیئرمین کی قیادت میں جمہورت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب روزانہ کی بنیاد پر ہر ڈسٹرکٹ میں کارنر میٹنگ ہو گی، ہر روز نیشنل اسمبلی جا کر لانگ مارچ کے جلسے  کو اجاگر کریں گے۔

اسلم گل نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی کال پر لاہور کی ساری عوام باہر نکلے گی، انشاللہ لاہور کی عوام پر یقین ہے کہ وہ لانگ مارچ کو کامیاب بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر