سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔
پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے اوراس کے نتیجے میں جنم لینے والے مہنگائی کے بدترین طوفان کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وزراء اقتدار انجوائے کر رہے ہیں، ملک کو عمران خان کے رحم و کرم پر مزید نہیں چھوڑ سکتے، عمران خان کو وزیر اعظم کے طور پر مزید برداشت کرنا ملک و قوم کے مفاد کے خلاف ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن حکومت کے خلاف عوام کا ریفرنڈم ثابت ہو گا، ہم جلد ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کا فارمولا پیش کریں گے۔
سعد رضوی نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عمران خان بتائیں معاشرے کا کون سا ایسا طبقہ ہے جو اس کمر توڑ مہنگائی سے براہ راست متاثر نہیں ہے؟ جلد عمران خان ماضی کی تلخ یاد ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
