ملکی ترقی و خوشحالی نواز شریف کے سنگ ہے،کیپٹن صفدر
کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی کی سونامی لے کر آیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست کے اس نظام پر دکھی ہوں۔
کیپٹن صفدر نے کہا کہ ہم آج پاکستان کے اور آئین کے لیے کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں الیکشن چوری کرنے والوں نے مہنگائی کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سازش نہیں عدم اعتماد کی طاقت کی نظر ہونے والے ہیں۔
کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ ووٹ اور آئین کی طاقت سے اس حکومت کو گھر بھیجنا چاہیے، نواز شریف ہی ملک کی مشکلات کا حل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
