
شہر بھر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔
انتظامیہ کی اجازت کے بغیر آج راولپنڈی شہر میں بسنت منائی جا رہی ہے۔
پولیس نے ڈرون اور دوربین کی مدد سے بلند عمارتوں کی چھتوں سے مانیٹرنگ شروع کر دی اور ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کو پتنگ بازی یا ہوائی فائرنگ کی صورت میں فوری اور موثر کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
سی پی اوعمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News