
ق لیگی اراکین کے مطابق عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات کا سنبھلنا مشکل ہو جائے گا۔
طارق بشیر چیمہ کی زیرصدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چودھری پرویزالٰہی نے اپوزیشن رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا جس پر تمام ارکان اسمبلی نے چودھری پرویزالٰہی کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔
اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوا جبکہ اس ہی موقعے پر ارکان اسمبلی نے امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔
ق لیگی اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت غریب آدمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور اگر عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات کا سنبھلنا مشکل ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News