
وزیراعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ دونوں جنگلی بلیاں 2 لاکھ روپے کے عوض سوشل میڈیا پر بیچی جا رہی تھیں، دونوں جنگلی بلیوں کو اسلام آباد نیشنل پارک سے غیر قانونی طور پر پکڑا گیا تھا۔
ملک امین اسلم نے کہا کہ بلیوں کو پکڑ کر اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا، خوش قسمتی سے سوشل میڈیا کے توسط سے یہ معاملہ کے نوٹس میں لایا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلیوں کو کراچی سے تحویل میں لیا اور ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
ملک امین اسلم نے کہا کہ سوشل میڈیا کے باعث عوام میں جنگلی حیات کے تحفظ کے متعلق آگاہی آ چکی ہے، اسی وجہ سے جنگلی بلیوں کی حفاظت ممکن بنائی جا سکی ہے۔
ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزارت ایسے مسائل پر ضروری قانون سازی عمل میں لا رہی ہے، پاکستان کی پہلی نیشنل وائلڈ لائف پالیسی کا مسودہ تیار کر کے کیبنٹ کو بھیج چکے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایسے تمام غیر قانونی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ انسانی زندگی کی بقاء کے لیے اہم ہے اور سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News