محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ جون تک نجکاری عمل اپنے پلان کے مطابق چلے گا۔
وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ روس میں پاکستان اسٹیل ملز کے مستقبل پر بھی بات چیت ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے معاملات چل رہے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز کے مستقبل کے روڈ میپ پر گامزن ہیں۔
وزیر نجکاری نے کہا کہ نجکاری کے پروگرام کو شفاف بنایا گیا ہے، ہیوی الیکٹریکل کمپلکس کی نجکاری دورہ حاضر کی اہم کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آر ایل این جی پاور پلانٹ کی نج کاری کورونا نے متاثر کی، دنیا بھر کے سرمایہ کار کورونا کی وجہ سے محدود ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری کی وزارت پہلے 10 نمبروں پر نہیں ہے، پہلے 10 نمبر نہ آنے کی وجہ سے چرچے نہیں ہیں۔
محمد میاں سومرو کا مزید کہنا تھا کہ جون تک نجکاری عمل اپنے پلان کے مطابق چلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
