
ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین کو یکم جون سے ڈسپیرٹی الاونس ملے گا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی سینیٹ کا 358 واں اجلاس ہوا جس میں سینیٹ نے اساتذہ و ملازمین کے لیے 25 فیصد ڈسپیرٹی الاونس کی منظوری دے دی۔
ڈاکٹر نیاز احمد کا اجلاس میں کہنا تھا کہ یکم جون سے ڈسپیرٹی الاونس دینے کے لیے گورنر پنجاب، وزیر ہائیر ایجوکیشن سے بات کر چکا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میں 35 سال میں پہلی مرتبہ سینیٹ کے اجلاس ریگولر منعقد ہوئے ہیں، پہلی مرتبہ چار سالوں میں سینیٹ کا 8 واں اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسپیرٹی الاونس فراہم کرنے کے لیے وائس چانسلر کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News