
پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کنٹرول کا آرڈیننس مسترد کرتی ہے۔
رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم میڈیا کنٹرول کا آرڈیننس مسترد کرتے ہیں، اگر لاگو کرنا ہے تو ماضی سے کریں، پھر آرڈینس کی روح سے جھوٹے الزامات نہیں لگائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب چور ڈاکو کسی کونہیں کہا جا سکتا، ریاست مدینہ کا جھوٹا نعرہ لگایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس آرڈیننس کو جوتے کی نوک پر سمجھتی ہے اور پارٹی اس آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News