دو ماہ میں دادو میں لشمینیا کے 1633 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ویکٹر بون ڈیزیز ڈاکٹر ارشاد میمن نے دادو میں لشمینیا جیسی بیماری کے پھیلائو پر رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ لشمینیا سینڈ فلائی نامی فلائے کے کاٹنے کی وجہ سے ہو رہا ہے جس کے بعد انسانی کھال کے اندر زخم ہو جاتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو گلیکونٹاین نامی انجکشن لگایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر ارشاد میمن نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ اس کے حوالے سے آگاہی دینے میں مصروف ہے، محکمہ صحت کے نمائندگان گھر گھر جا کر عوام کو آگاہی دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام زمین پر بغیر خود کو ڈھانکے بیٹھنے اور سونے سے گریز کریں اور سینڈ فلائی سے بچاؤ کے مکھی مار اسپرے کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
