Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

عمران خان عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد
یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 125 کی یوسی 59 اور یوسی 60 کے اہل علاقہ میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کیے، نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی تقریب کا انعقاد حاجی مطین الرحمن، حاجی اللہ دتہ اور مہر ندیم نے کیا۔

اہل علاقہ نے وزیراعظم عمران خان زندہ آباد اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد زندہ آباد کے نعرے لگائے اور پھولوں کی پتیوں سے ان کا شاندار استقبال کیا۔

زبیرخان نیازی، جاوید اکرام ٹونی ودیگر رہنماؤں نے اپنے خطاب میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے شعبہ میں خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی تقسیم کی شاندار تقریب منعقد کرنے پر حاجی مطین الرحمن اور حاجی اللہ دتہ کو شاباش اور مبارکباد دیتی ہوں۔

Advertisement

یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حلف کے بعد پہلی تقریر میں کہا تھا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا سب سے اہم ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی میعاد 7 لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے تک کر دی گئی ہے، 31 مارچ تک پنجاب کی تمام 3 کروڑ سے زائد عوام کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے صحت کی مفت سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شناختی کارڈ کے حامل تمام خاندانوں کے سربراہ کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ملے گا، نیا پاکستان قومی صحت کارڈ حاصل کرنے کے لیے نادرا میں اپنے خاندان کی تفصیلات کا اندراج کروانا انتہائی اہم ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ صحت کی مفت سہولیات کی تفصیلات جاننے کے لیے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ایپلی کیشن کے ذریعے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، نیا پاکستاان قومی صحت کارڈ ایپلی کیشن کے ذریعے متعلقہ علاقہ کے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے بارے میں کسی قسم کی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر0800-09009 پر رابطہ کر سکتے ہیں، اب تک نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد صحت کی مفت سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 ہزار سے زائد افراد نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے دل کے مفت آپریشن کروا چکے ہیں، نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل 98 فیصد حامل خاندانوں نے صحت کی سہولیات کے بارے میں اظہار اطمینان کیا ہے، پنجاب کی عوام نیا پاکستان قومی صحت کارڈ حاصل کر کے بہت خوش ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے عوام کی بہتری کا پہلے کبھی نہیں سوچا تھا، سڑکوں اور پل بنانے والی حکومت نے عوام کو صحت کی سہولیات دینے پر کبھی توجہ نہیں دی تھی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا پنجاب کی عوام کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ریاست مدینہ کی جانب بنیادی قدم ہے، عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترسہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8500 پر میسج کر کے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے بارے میں اہلیت کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، وزیراعظم عمران خان عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے، اس صوبے میں کرپشن ختم کر کے رہیں گے اور قوم کا پیسہ قوم پر ہی لگایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر