
گزشتہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو آئی سی یو پر منتقل کیا تھا، مراد سعید
وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کو ملک کی فکر ہے تو لندن دوائی لینے جانے والا وطن واپس کیوں نہیں آ رہا۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ملک کا خزانہ لوٹنے والے لندن میں ہوتے ہیں، یہ لوگ ملک کھانےکے لیے آئے ہیں کھانے پر اکٹھا ہوتے ہیں،انہیں ملک کی فکر ہے تو لندن دوائی لینے والا وطن واپس کیوں نہیں آ رہا۔
مراد سعید نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو آئی سی یو پر منتقل کیا تھا، آج ہم معیشت کو خسارے سے نکل رہے ہیں۔
وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کا پیٹ بھی خراب ہوتا تو علاج کے لئے لندن چلے جاتے تھے، پی آئی اےکا جہاز ان کے لئے وہاں مہینوں کھڑا رہتا تھا۔
مراد سعید نے کہا کہ پانچ دہائیوں بعد پاکستان میں ڈیم بننے جا رہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت غریب کی مدد کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے اپوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئےے کہا کہ یہ پاکستان اسٹیل، ریلوے اور مواصلات خسارے میں چھوڑ کر گئے تھے، آج پہلی بار ریلوے منافع بخش ادارہ بن گیا ہے۔
ہم صحت انصاف کارڈ ،بہترین خارجہ پالیسی اور کامیاب جوان پروگرام کی بات کرتے ہیں تو ایک ہی جواب ملتا ہے ہم نے سڑکیں بنائی تھی۔
مراد سعید نے کہا کہ سابق حکومت کانعرہ تھا کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، مسلم لیگ (ن) نے 947 کلو میٹر سڑکیں بنائیں جب کہ عمران خان کے 3 سال دور حکومت میں 2032 کلومیٹر سڑکیں مکمل کیں
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے پہلے 3 سال میں ایک ہزار 303 کلومیٹر سڑکوں کی منصوبہ بندی کی تھی، عمران خان کے 3 سالہ دور حکومت میں 7 ہزار 879 کلو میٹر سڑکوں کی منصوبہ بندی مکمل کی گئی۔
مراد سعید نے مزید کہا کہ جب یہاں مہنگی سڑکیں بن رہی تھیں تب لندن میں جائیدادیں بھی بن رہی تھیں، ماضی میں 41 کروڑ 10 لاکھ روپے فی کلو میٹر سڑک بن رہی تھی، آج مہنگائی کے باوجود ہم سستی سڑکیں بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News