Advertisement
Advertisement
Advertisement

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن میں کمی لائی جاسکتی ہے ، صدر مملکت

Now Reading:

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن میں کمی لائی جاسکتی ہے ، صدر مملکت
صدر مملکت

نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس گزاروں کی آگاہی کیلئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس گزاروں کی سہولت ، مسائل کے حل کیلئے وفاقی محتسب کا ادارہ  بہترین کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب نے شکایت کنندگان کو گزشتہ سال 8.5 ارب روپے کی ریلیف فراہم کی ، وفاقی محتسب کا ادارہ کاروباری برادری کیلئے کاروبار میں آسانی  پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں غیر ضروری تاخیر  سے ٹیکس گزاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام ٹیکس حکام کی ناانصافی و بدانتظامی کے خلاف انصاف کیلئے ٹیکس محتسب سے رجوع کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن میں کمی لائی جاسکتی ہے، بلاک چین ٹیکنالوجی کی مدد سے فنڈز کی چوری ، کرپشن اور رشوت ستانی کو کم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ جدید آئی ٹی لوازمات کی مدد کی سے ٹیکس گزاروں کو جلد ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ مسائل کے بروقت حل کیلئے حکومتی اداروں اور عوام کے درمیان  بہتر روابط کی بھی ضرورت ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کی خدمات اور کارکردگی کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ ٹیکس اداروں ، وفاقی محتسب کے درمیان خوشگوار تعلقات  ٹیکس گزاروں کیلئے سودمند ثابت ہوں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس گزاروں کو انصاف کی فراہمی کیلئے ٹیکس محتسب کا دائرہ کار کو ملک بھر میں توسیع دینا ہوگی۔

آگاہی سیمینار سے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ٹیکس محتسب ٹیکس حکام کی ناانصافی ، بد انتظامیوں کے خلاف عوام کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے، گزشتہ 5 سالوں میں ٹیکس محتسب نے 27 ارب روپے ریفنڈ کرائے۔

واضح رہے کہ ٹیکس گزاروں کی آگاہی کیلئے سیمینار میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی ٹیکس محتسب ویب پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر