Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسد عمر کے ساتھ ساتھ فواد چودھری اور فرخ حبیب بھی رونے میں مصروف ہیں، شہلا رضا

Now Reading:

اسد عمر کے ساتھ ساتھ فواد چودھری اور فرخ حبیب بھی رونے میں مصروف ہیں، شہلا رضا
شہلا رضا

شہلا رضا نے کہا ہے کہ اسد عمر کے ساتھ ساتھ فواد چودھری اور فرخ حبیب بھی رونے میں مصروف ہیں۔

صوبائی وزیر شہلا رضا نے وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر یہ بھول گئے ہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی ہال دستیاب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 مارچ کو او آئی سی کا اجلاس ہو گا، اسمبلی ہال اور لابی کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں تاریخیں لیتے لیتے سات سال گزارنے والی پارٹی کے اسد عمر کہتے ہیں کہ اپوزیشن اتنی تاریخیں دے چکیں جتنی سول کورٹس نہیں دیتی۔

شہلا رضا نے کہا کہ اپوزیشن کو طعنہ دینے والے اسد عمر درخواست کر رہے ہیں کہ حکومت اگر اجازت دے تو میں جہانگیر ترین سے مل لوں گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو اسد عمر کا رونا ہی جاری تھا کہ فواد چودھری اور فرخ حبیب بھی رونے لگ گئے، فواد چودھری اور فرخ حبیب کا رونا پیٹنا بھی شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اتنی گھبرا گئی ہے کہ عمران کے وزراء اپوزیشن کی حکمت عملی کو بیوقوفی کہہ رہے ہیں۔

شہلا رضا نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید بھی گھبراہٹ کا شکار ہیں، شیخ کی گھبراہٹ کا یہ حال ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں اپوزیشن کی بیوقوفی سے حادثہ ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر