جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز میں انسداد کرپشن اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کا جائزہ اجلاس ہوا۔
جاوید اقبال کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ تفتیشی افسران کی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز میں انسداد کرپشن اکیڈمی قائم کی گئی ہے اور یہ اکیڈمی مالی جرائم کی تحقیقات میں معاون ثابت ہو گی۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ اکیڈمی میں نیب اور دیگر اداروں کو کے لیے فرانزک تجزیے کی سہولت ہو گی اور اس میں فرانزک تجزیے سے متعلق لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
