سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لیے نیا ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان سی اے اے نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ریپڈ انٹینجن ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ 8 فروری سے نافذ العمل ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ ویکسینیشن کے بغیر آنے والے مسافروں پر بھی فیصلہ کا اطلاق نہیں ہو گا۔
سی اے اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد سے 48 گھنٹے قبل کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کی پابندی برقرار رہے گی اور مسافروں کو امیگریشن کے لیے ایف آئی اے کو منفی کروونا رپورٹ دکھانا ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
