Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف حکومت نے بی آر ٹی کو جعلی ایوارڈ دلایا، اختیار ولی

Now Reading:

تحریک انصاف حکومت نے بی آر ٹی کو جعلی ایوارڈ دلایا، اختیار ولی

اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے بی آر ٹی کو جعلی ایوارڈ دلایا۔

ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انسٹیٹیوٹ فار ٹرانسپورٹیشن ڈویلپمنٹ بی آر ٹی کی ٹھیکیدار نکلی، مذکورہ فرم نے فزیبلٹی اور ڈیزائن بنانے کے بھی سولہ کروڑ وصول کیے تھے۔

اختیار ولی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور نیب کو بی آر ٹی کی کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، اپنی اور سب کی کرپشن پر دھول ڈالنے کے لیے ایوارڈ کا ڈرامہ رچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کی مین ڈیٹ کی طرح ان کا ایوارڈ بھی جعلی نکلا، ساری بدنامیاں عمران اور اس کی حکومت کا خود پیچھا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جعلی ایوارڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے، پشاور ہائیکورٹ کرپشن کی تحقیقات اور جعلی گولڈ ایوارڈ پر سو موٹو ایکشن لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر