
سابق ایم این اے کو سرکاری زمین غیر قانونی طریقے سے منتقل کرنے کی وجہ سے ڈی سی آفس کا سپرٹنڈنٹ گرفتار ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر آفس لیہ کے سپرٹنڈنٹ محمد سعید نے لیہ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے ثقلین شاہ کو جعلسازی سے 494 کنال سرکاری زمین حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جس پر انہیں مقدمہ نمبر 16/20 میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم نے چک نمبر 170/TDA اور 172/TDA میں سرکاری زمین سابق ممبر قومی اسمبلی کو منتقل کی۔
ثقلین شاہ کو منتقل ہونے والی 172 کنال اراضی کا انتقال خارج کروا دیا گیا ہے اور باقی زمین کی سرکار کو منتقلی کے حوالے سے عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کے خلاف عدالت میں چالان جمع کروا دیے ہیں۔
ثقلین شاہ بخاری سمیت مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News