
حماد اظہر نے کہا ہے کہ سوئی سدرن نے 15 بڑے صنعتی یونٹس کو غیر قانونی گیس کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پکڑا ہے۔
وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ نہ صرف گیس کی چوری کر رہے ہیں بلکہ اپنے ہمسایہ صنعتی اور گھریلو صارفین کو گیس سے بھی محروم کر رہے ہیں۔
سوئی سدرن نے 15بڑے صنعتی یونٹس کو غیر قانونی گیس کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پکڑا ہے۔ یہ نہ صرف گیس کی چوری ہے بلکہ اپنے ہمسایہ صنعتی اور گھریلو صارفین کو گیس سے بھی محروم کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک صنعتی یونٹ کو 30 کروڑ جرمانہ کردیا گیا ہے دوسرے علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 3, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے ایک صنعتی یونٹ کو 30 کروڑ جرمانہ کر دیا گیا ہے، دوسرے علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News