
این سی او سی کی ٹیم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کو روکنا ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے۔
آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے آسٹریا کے چانسلر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور یہاں ان کے استقبال کا منتظر ہوں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کو روکنا ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے۔
مزید پڑھیے: آج یا کل افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا ہی پڑے گا، وزیراعظم
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانا چاہیں گے۔
اس سے قبل آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر انتہائی مثبت گفتگو کی ہے۔
I invited him to visit Pakistan & look forward to receiving him here. Our first concern is how to avert humanitarian crisis in Afghanistan. We would also like to collaborate on developing northern areas tourism & furthering tech collab on model of Pak-Austria Fachhochshule IAST. https://t.co/bFRmm2e2Oi
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 19, 2022
آسٹرین چانسلر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ انہوں نے افغانستان کی صورتحال اور خاص طور پر انسانی امداد فراہم کرکے اسے مستحکم کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
کارل نیہمر نے مزید کہا کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ہم نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News