Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اپوزیشن محاذ آرائی؛ ایم کیو ایم، (ق) لیگ کا ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی پر عمل کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت اپوزیشن محاذ آرائی؛ ایم کیو ایم، (ق) لیگ کا ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی پر عمل کا فیصلہ
تحریک عدم اعتماد

تحریک عدم اعتماد

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری محاذ آرائی پر ایم کیو ایم اور (ق) لیگ نے ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی پر عمل کا فیصلہ کیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق لاہور میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات کی۔

ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان اور وسیم اختر شامل تھے۔

ملاقات کے دوران قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، مسلم لیگ قاف کی طرف سے طارق بشیر چیمہ، مونس الہٰی اور سالک حسین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر دونوں سیاسی جماعتوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔ دونوں حکومتی اتحادیوں نے درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی، اس موقع پر ایک دوسرے سے شکوے شکایات بھی سامنے آئے۔

Advertisement

ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ق) نے موجودہ سیاسی صورت حال پر ویٹ اینڈ واچ ( دیکھو اور انتظار) پالیسی پر عمل کا فیصلہ کیا۔

دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ سیاسی تناظر میں کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے دونوں جماعتیں آپس میں مشاورت کریں گی۔

ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی عیادت کے لیے آئے تھے، ہم سیاسی لوگ ہیں اور ہمارے اپنے اپنے نظریات ہیں ، سیاستدان حلقوں کے مسائل کے لیے ساتھ ہوتے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ دوستوں سے شکوے ہوتے ہیں تو مشاورت کر کے ہی آگے چلتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے صدر میاں شبہاز شریف سے بھی ملاقات کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر