
فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ان کے لئے مواقع پیدا کررہے ہیں۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری شعبے میں بھی سب کو ساتھ لیکر چلنا ایک اچھی روایت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار دوست ہے، عمران خان نے سماجی تحفظ اور صحت کے شعبے کے لئے مثالی اقدامات اٹھائے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ایک کنیکٹنگ فورم ناگزیر ہے ، بڑی کمپنیوں نے سازگار ماحول میں بہتر ین منافع کمایا ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے حکومتی ویژن کو سماجی خدمت کے ساتھ منسلک کیا، ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ 260 ارب کے احساس پروگرام کی چھتری تلے 34 سماجی تحفظ کے پروگرام چل رہے ہیں، پہلی مرتبہ 45ہزار سے کم آمدن پر احساس پروگرام کے تحت 92ہزار طلباء و طالبات کو سکالرشپ دیئے ہیں۔
فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ ہمارا فلیک شپ پروگرام ہے،10لاکھ روپے تک فری علاج ممکن بنایا، کامیاب نوجوان پروگرام متعارف کرایا گیا ، آسان شرائط پر 10لاکھ روپے تک قرض دیا جارہا ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ان کے لئے مواقع پیدا کررہے ہیں، سکل فار آل کے ذریعے نوجوانوں کوتربیت دے رہے ہیں، اب تک 2 لاکھ سکالرشپ دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News