رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا لاہور کی سطح پر خواتین کا میگا ایونٹ بڑی کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت ‘پراؤڈ یومین فیسٹیول’ کا آج تیسرا روز ہے، رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے تیسرے روز کا افتتاح کرہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فیملیز کی دلچسپی کیلئے ہر طرح کیلئے اسٹالز کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا ہے، جماعت اسلامی کا شہر لاہور کی سطح پر خواتین کا میگا ایونٹ بڑی کامیابی ہے۔
احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں بہترین کارگردگی رکھتی ہیں انکی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
احمد سلمان بلوچ نے مزید کہا کہ شہر لاہور کی دلچسپی کیلئے بڑی اسکرین پر پی ایس ایل کے میچز لائو دکھانے کا بندوبست ہے۔
واضح رہے کہ فیملیز اور طالبات نے بڑی تعداد میں فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
