
سابق وزیر خزانہ و پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ زراعت، پیداوار اور کاروبار کی ترقی کے لیے قرضے جاری کئے جا رہے ہیں۔
وزیر خزانہ شوکت ترین سے یو این ڈی پی کے نمائندے نٹ اوسٹبی کی ملاقات ہوئی جس میں یو این ڈی پی کے نمائندے نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے ادارے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کے ’پائیدار انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری‘ کے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی گئی جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کے معاشی چیلنجز اور متعلقہ اصلاحاتی منصوبوں کے بارے میں جائزہ پیش کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پائیدار اور جامع ترقی پر خصوصی توجہ کے ساتھ دیرینہ اصلاحات متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے۔
ملاقات میں وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ زراعت، پیداوار اور کاروبار کی ترقی کے لیے قرضے جاری کئے جا رہے ہیں، صنعتوں کے مسائل، مڈل مین کا ناجائز منافع، منڈیوں تک براہ راست رسائی، سرمائے اور دیگر مسائل کا حل ترجیحات ہیں۔
اس موقع پر نمائندہ یو این ڈی پی نے حکومت کی سماجی اور اقتصادی شعبوں میں بہتری کی کوششوں کو سراہا۔
نمائندہ یو این ڈی پی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے امدادی اداروں اقر شراکت داری سے اہداف کا حصول آسان ہے، پاکستان کے نجی شعبے میں پائیدار سرمایہ کاری کے امکانات پر توجہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News