Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہاؤس میں کون کون سے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آگئے

Now Reading:

سندھ ہاؤس میں کون کون سے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آگئے

سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی اراکین کے نام سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی اراکین کے نام سامنے آ گئے جبکہ سندھ ہاؤس میں حکومتی اراکین کےعلاوہ ن لیگ،ق لیگ و دیگر جماعتوں کے اراکین سندھ ہاؤس میں موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی اراکین میں راجہ ریاض، باسط سلطان بخاری، نورعالم خان، ملتان سے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ، نواب شیر وسیر سمیت دیگر شامل ہیں۔

Advertisement

حکومتی رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے نام سامنے آنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملے کا خدشہ ہے اس لیے سندھ ہاؤس میں ہیں، سندھ ہاؤس میں 24 ایم این ایز موجود ہیں اور ابھی مزید کئی اراکین اسمبلی ہیں جو سندھ ہاؤس آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اس وقت نااہل مشیروں کا سامنا ہے،وزیر اعظم مہنگائی اور کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کریں جبکہ گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے،وزیر اعظم عمران خان کو اپنے ورکز کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ کسی نے کوئی پیسہ نہیں دیا، وزیراعظم سے اختلافات ہیں اس لیے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرکے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری قوم کو پتہ ہے پولیس سے لاجز پر حملہ کرایا گیا،ہمارے ارکان پر تشدد کیا گیا تھانے لے گئے، محسوس کیا جو واقعہ لاجز میں ہوا وہ ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

حکومتی رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اگر اس بات کی ضمانت دیں کہ تحریک عدم اعتماد پر اراکین اسمبلی اپنی مرضی کا فیصلہ کر سکتے ہیں اور ان کے خلاف کوئی پولیس کارروائی نہیں ہوگی تو وہ پارلیمنٹ لاجز جانے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر حکومتی رکن اسمبلی باسط سلطان بخاری نے بھی کہا کہ وفاقی وزراء ہم پر تہمت لگا رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت سے کوئی وزارت نہیں مانگی لیکن ایک منصوبہ تھا جو اپنی سربراہی میں مکمل کرنے کا کہا تھا  لیکن حکومت نے ساڑھے 3 سالوں میں کچھ نہیں کیا۔

رکن اسمبلی نواب شیر وسیر نے نام سامنے آنے پر کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے حصہ نہیں لیں گے۔

نواب شیر وسیر کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان کو ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے ، پارلیمنٹ لاجز کے واقعے کی وجہ سے ہم سندھ ہاؤس منتقل ہوئے، ہمیں فواد چوہدری سے پوچھنے  کی ضرورت نہیں۔

نور عالم خان نے کہا کہ عمران خان کی 20 کروڑ والی بات پر افسوس ہوا۔ ہم لائے نہیں گئے بلکہ خود آئے ہیں۔ لوڈشیڈنگ یا کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی تو کہا گیا کیا آپ پیپلز پارٹی میں ہیں۔ میرے حلقے میں گیس نہیں آتی کوئی بات سننے والا نہیں ہے۔

حکومتی رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے نام سامنے آنے پر کہا کہ ہم پیسے لے کر بکنے والے نہیں ہیں، اپنی مرضی سے سندھ ہاؤس آئے ہیں حکومت کا پیسوں کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوئی تھیں ، ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کچھ اراکین اہلخانے کے ہمراہ سندھ ہاؤس میں قیام پذیرہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر