
پشاور مسجد میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف بھلوال میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔
تحریک اتحاد بین المسلمین کے زیر اہتمام پشاور مسجد میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف بھلوال میں ریلی نکالی گئی جو کہ مرکزی امام بارگاہ سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی اسٹیشن چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکاء نے دہشتگروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پشاور مسجد میں دہشگردوں کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، اس واقعے میں ملوث دہشتگروں کو گرفتار کر کے انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکا ہوا جس میں 50 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں دھماکا مسجد کے اندر نماز شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہوا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ریسکیو کی ٹیموں نے امدادی کارروائی شروع کردی ہیں، ریسکیو 1122 کی 15 ایمبولینسز موقعے پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 کے قریب زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی توعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر شدید زخمی ہیں، زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جس کے باعث ایل آر ایچ میں ریڈ الرٹ اضافی طبی عملے کو بلایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پہلے حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کی، بعد ازاں حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News