
شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے درخواست ہے کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ابھی ٹریلر کے طور پر نارمل پرچے دیئے ہیں لیکن آئندہ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اسے کچل دوں گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں صورتحال خراب کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے نوازشریف اور آصف زرداری، فضل الرحمان کو استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 172 لوگ نہیں ہیں اس لیے ایسے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں کیونکہ اپوزیشن عدم اعتماد سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز کو رینجرز، ایف سی کے حوالے کررہے ہیں تاکہ ملک میں کوئی ایسا واقعہ نہ ہو جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف آئی آر میں کوئی جھوٹی دفعہ نہیں لگائی اور کسی کےخلاف دہشتگردی کامقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسپیکرکی رضامندی سےسرچ وارنٹ دیے گئے اور ہمارے پاس ویڈیوز ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس والےانکی منتیں کرتے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ کل انہوں نے پلاننگ کے تحت گیٹ پر قبضہ کیا پھر اپنے بندے داخل کیے، پارلیمنٹ لاجز میں 53 سینیٹرز اور 278 ایم این ایز سمیت 362 فیملیاں یہاں رہتی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد انصار الاسلام کے رضاکاروں کا پارلیمنٹ لاجز میں داخلے کا معاملے پر وزارت داخلہ میں شیخ رشید کی زیر اعلیٰ سطح کا ہوا تھا۔
اجلاس میں گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور واقعے پر سوالات پوچھے گئے۔
دوران اجلاس وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے سیکیورٹی کی صورتحال کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد کمانڈنٹ ایف سی سمیت اے آئی جی اسپیشل برانچ اور رینجرز کے اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News