Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی افواج نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

پاکستانی افواج نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہےکہ پاکستانی افواج نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو  نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن  میں حصہ لینے والے پاکستانی فوج کے  افسران کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امن مشن میں حصہ لینے والے افسران کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاکستانی افواج نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہمیں اپنی افواج  پر فخر ہے جو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شہداء کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement

واضح رہے پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ امن مشن میں تعینات پاک فوج کے آرمی ایوی ایشن کا پیوما ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 6 پاکستانی افسروں،جوانوں سمیت اقوام متحدہ امن مشن کے 8 پیس کیپر نے عالمی امن کی خاطر جان کی قربانی دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج آرمی ایوی ایشن یونٹ 2011 سے اقوام متحدہ امن مشن میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر سعد نعمانی شامل ہیں جبکہ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ، فلائٹ انجینئر حوالدار محمد اسمعیل، کریو چیف محمد جمیل واقعے میں شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہو سکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر