Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں ہنگری کے ساتھ تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں ہنگری کے ساتھ تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں ہنگری کے ساتھ تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیاآرتو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود نے ہنگری کے وزیر خارجہ سے انخلاء میں سہولت کاری سے متعلق گفتگو کی۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور ہنگری کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں وزرا خارجہ نے علاقائی صورتحال پر گفتو کی اور دونوں وزرا خارجہ نے قریبی رابطہ استوار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکراین کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل سے متعلق پاکستان کے نکتہ نظر کو اجاگر کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں ہنگری کے ساتھ تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے۔ پاکستان کا اصولی موقف کثیرالقومی متعلقہ معاہدات، عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق حل کی اہمیت پر مبنی ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی طالب علموں اور شہریوں کے یوکرین سے انخلاءمیں ہنگری کی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یوکرین میں موجود پاکستانیوں اور طالب علموں کے خوش اسلوبی اور تیزی سے سرحد عبور کرنے اورام اس ضمن میں سہولت کاری جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیاآرتو نے انخلاءکے عمل میں ہنگری کی جانب سے مکمل مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر