ڈجکوٹ میں گینگ کا حصہ نہ بننے پر نوجوان کو سربازار گولیوں سے بھون دیا گیا۔
یہ واقعہ ڈجکوٹ میں پیش آیا جہاں ملزموں نے نوجوان عثمان ملنگی کو رکشہ سے اتار کر گولیاں ماریں۔
مبینہ ملزم علی اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے تشدد کے بعد گولیاں برسائیں، خون میں لت پت نوجوان سڑک پر تڑپتا رہا پر کسی نے مدد نہیں کی، یہاں تک کہ مقامی ایس ایچ او بھی موقع پر حیران کھڑا رہا۔
ریسکیو نے تشدد کے فوری بعد طبی امداد دے کر نوجوان کو نازک حالت میں سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی بول نیوز کو موصول ہو گئی جس میں دیکھا گیا کہ نوجوان کو تشدد اور گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کارروائی میں مصروف ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈاکووں سے مزاحمت پر 1 شہری قتل ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
