Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے عوام حکومت کے خلاف بغاوت کر چکے ہیں، شاہد خاقان عباسی

Now Reading:

ملک کے عوام حکومت کے خلاف بغاوت کر چکے ہیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے عوام اس حکومت کے خلاف بغاوت کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا چیئرمین نیب نے اس ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے، وزراء اور وزیراعظم ان تماشوں میں برابر کے شریک ہیں لیکن یہ تماشے اب جلد ختم ہونے والے ہیں، ہمارا وعدہ ہے کہ انہیں مظالم کا حساب دینا ہو گا۔

حکومتی جماعت میں اختلافات پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے عوام اس حکومت کے خلاف بغاوت کر چکے ہیں، عدم اعتماد آئی ہے حجاب ٹوٹا ہے۔اب اس حکومت کے خلاف لائنیں لگ جائیں گی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسپیکر سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، جو غلط کام کرے گا اسے قانون کے سامنے پیش ہونا ہو گا، اسپیکر نے جس طرح پارلیمان اور ادارے کو تباہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، ان کی نا تو اپوزیشن میں عزت ہے اور نا ہی حکومتی ارکان میں کوئی عزت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر