وفاقی دارلحکومت میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے لئے جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
او آئی سی کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات سے ساتھ سرچ آپریشنز اور چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
سی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر راولنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پوٹھوہار، راول اور صدر ڈویژن کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔
سیکیورٹی کے تحت شہر بھر کے مختلف تھانوں کے علاقہ میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سینئر افسران خود مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں اور شہر بھر میں مختلف مقامات پر پولیس سنیپ بھی چیکنگ کر رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایلیٹ کمانڈوز سرچ آپریشن میں شمولیت سمیت اہم مقامات پر سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ایلیٹ کمانڈوز سرچ آپریشن میں شمولیت سمیت اہم مقامات پر سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بس اسٹینڈز اور اڈوں پر بھی چیکنگ کی جا رہی ہے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق شر پسند اور سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر ہے، فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
