
حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام سمیت اوورسیز پاکستانیوں نے موجودہ حکومت سے اپنا حساب مانگ لیا ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی عمران خان پر عدم اعتماد کردیا ہے، وہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ ان کا دیا جانے والا فنڈ کہاں گیا؟۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمارے رہنماؤں پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے ہیں لیکن فارن فنڈنگ کا کچا چٹھا کھلا تو عمران نیازی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اس لئے ان کی باتیں ایک کان سےسن کردوسرے سےنکال دیں۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی و بلدیاتی الیکشن میں عوام نےعدم اعتماد کردیا تھا، عمران خان ایوان کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام نے آپ کی فضول باتیں 4 سال تک سن لیں جس میں کوئی تیر تو نہیں مارا لیکن عوام کوجیتے جی ماردیا ہے، اب یہ تمہیں نہیں چھوڑے گی، تم سے ایک ایک چیز کا حساب لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر ایم این اے کا حق ہے، انتظامیہ نے غیرقانونی حربہ آزمایا تو کٹہرے میں لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کے دن گنے چکے ہیں اور ہمارا حدف یہ ہے کہ عمران نیازی سے چھٹکارا مل جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کو خطرات لاحق ہیں اور معیشت تباہ ہے اور کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ وہ سارے مسائل حل کریں اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو بٹھا کر طے کریں گے۔
اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکومت سے جلد نجات پانے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 سے زائد اراکین اپوزیشن کےساتھ ہیں اور اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، اقتدار چھوڑنے والے پی ٹی آئی اراکین پارٹی کی طرف سے ہر سزا کے لیے تیار ہیں، یہ اپنی سیاست اور کرسی داؤ پر لگا کر آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین نے محسوس کیا کہ عمران خان درست حکومت نہیں چلاسکتے، گزشتہ روز پی ٹی آئی اراکین کے بیانات سب کے سامنے تھے، کسی ایم این اے نے پیسوں کی کوئی بات نہیں کی اور اگر کسی ایک رکن نے بھی رقم لی ہو تو وہ سامنے آکر بتادیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News