Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت پسے ہوئے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، خسرو بختیار

Now Reading:

موجودہ حکومت پسے ہوئے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، خسرو بختیار
خسرو بختیار

خسرو بختیار

خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پسے ہوئے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے اسلام آباد میں تقسیم احساس کفالت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے احساس کفالت کارڈ سے ملنے والی رقم کو 13ہزار سے بڑھا کر 14ہزار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پسے ہوئے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، حکومت نے احساس راشن کارڈکیلئے 120ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ حکومت نے صحت کارڈ کیلئے 400ارب روپے مختص کئے ہیں۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ضلع وہاڑی میں 60ہزار543 افراد میں احساس کفالت کارڈز تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ صحت کارڈ سے ہر خاندان سال میں 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا مزید کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے اجراء سے فصلوں کی پیداوار ی صلاحیتیں بڑھیں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ وہاڑی میں وفاقی وزیر خسرو بختیار نے مستحق خواتین میں احساس کفالت کارڈ ز تقسیم کئے جبکہ تقریب میں کاشتکاروں میں کسان کارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر