
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی استشنیٰ نہ لینے کی درخواست منظور کرلی
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بطور سربراہِ مملکت آئین کے تحت عدالتی معاملات میں استشنیٰ حاصل ہے۔
دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ صدر عارف علوی بذات خود عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، استشنیٰ نہ لینے کا انتخاب کیا۔ استغاثہ نے صدر مملکت کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا، استشنیٰ لاگو نہ کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر بابر اعوان بطور کونسل صدر عارف علوی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 4 مارچ کو از خود عدالت میں استشنیٰ نہ لینے کا انتخاب کیا تھا، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت عدالت سے استشنیٰ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News