فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ امید کرتی ہوں کہ پورا پاکستان حقوق سندھ مارچ کے پیچھے کھڑا ہو گا۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے نے ہمیشہ اصولوں پر فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آج تک ہم ساتھ تھے تو ہمیں آگے بھی ساتھ رہنا چاہیے، اس کا میں نے فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اصولوں پر کھڑا ہونا بہت مشکل راستہ ہے، آسان نہیں۔
فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں نے سندھ کے عوام کے ساتھ انصاف نہ ہونے پر پیپلز پارٹی کو چھوڑا تھا،
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم حلف کی پاسداری نہ کریں اور اچانک سے ضمیر جاگ اٹھے تو پھر جمہوریت کا مستقبل کیا ہو گا؟
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ یہ لوٹا کریسی بند ہو، نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کی اسی لوٹا کریسی کی وجہ سے حکومت جاتی دیکھی ہے۔
فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام کو ہیلتھ کارڈ مل سکتا ہے تو پھر سندھ کو کیوں نہیں؟ صحت کارڈ سندھ کے عوام کا بنیادی حق ہے، پیپلز پارٹی 14سال میں سندھ کو انصاف نہیں دلا سکے تو باقی صوبوں کو کیا انصاف دلائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حالات بہت برے ہیں کیونکہ سندھ کے حکمران سلیکٹڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو صحت کارڈ کیوں نہیں دیا جا رہا؟ سندھ حکومت 14 سال سے عوام کو صاف پانی نہیں دے سکی، سندھ میں بار بار سلیکٹڈ حکومت لائی جاتی ہے، ضمیر تو بہت بدنام ہو گیا ہم اپنے اصولوں پر کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
