
خان پور میں خاتون ٹیچر کو اغواء کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
یہ واقعہ خان پور کے نواحی علاقہ ججہ عباسیاں میں پیش آیا جہاں شادی سے انکار پر ملزمان نے خاتون ٹیچر کو زبردستی اغواء کر لیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
پولیس تھانہ ظاہر پیر نے ملزمان کا تعاقب کیا اور لاہور کے نجی ہوٹل سے لڑکی کو بازیاب کروا کر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔
پولیس لڑکی اور اغواء کاروں کو لے کر تھانہ ظاہر پیر پہنچ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق اغواء میں شامل کار کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ اغواء کاروں کا ایک ساتھی تاحال فرار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News