Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کا ہر حکمران خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، سراج الحق

Now Reading:

ملک کا ہر حکمران خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہےکہ ملک کا ہر حکمران خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کو رگیدنے کے بجائے حکومت کی کارکردگی بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان جو زبان استعمال کر رہے کسی مہذب معاشرے میں زیب نہیں دیتی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے ، وزیراعظم کنٹینر پر سوار ہونے کے بجائے سامنا کریں۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے۔

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم جلسوں میں مغرب میں قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں جبکہ وزیراعظم الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کا ہر حکمران خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، قانون غریب کے لیے لوہے کے چنے اور امیر کے موم کی ناک ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک بحرانی کیفیت کا شکار، عوام کی فکر نہ پہلے کسی کو تھی نہ اب ہے،22کروڑ عوام ملک کے حقیقی وارث، انھیں فیصلے کا حق دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر