Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو پنجاب کی عوام کے لیے بہتر ہو گا ہم وہی قدم اٹھائیں گے، اویس لغاری

Now Reading:

جو پنجاب کی عوام کے لیے بہتر ہو گا ہم وہی قدم اٹھائیں گے، اویس لغاری
اویس لغاری

اویس لغاری

اویس لغاری نے کہا ہے کہ جو پنجاب کی عوام کے لیے بہتر ہو گا ہم وہی قدم اٹھائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے نیازی و آلہ کار نے مستقل چیلنج کیا تھا کہ تحریک لا کر دکھائیں، اگلے دن ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ ہماری ڈیمانڈ ہے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائو لیکن حکومت راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ستائیس مارچ کو جلسے کا اعلان کیا جس پر وہ ایم این ایز کو آئینی حق استعمال نہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ قائد اعظم بھی پارٹیاں تبدیل کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثنااللہ کے حکم پر چوبیس مارچ کو اسلام آباد کی طرف حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں عظیم الشان کاررواں مہنگائی مکائو مارچ ہو گا، وزیراعظم کو آلو ٹماٹر کی اہمیت نہیں پتہ چوبیس مارچ کو اس کا آغاز ہو گا۔

Advertisement

اویس لغاری نے کہا کہ ستائیس مارچ کو لیگی ورکرز اور لیڈرز اسلام آباد پیش قدمی کریں گے، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مارچ ماڈل ٹائون سے روانہ ہو گا جس کا اختتام راولپنڈی میں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ ماڈل ٹائون میں 24 مارچ کو ایک بجے دوپہر سے شروع ہو گا، مرید کے اورگوجرانوالہ شہر کے لوگ کاررواں کا آغاز کریں گے، پچیس مارچ کو سیالکوٹ و حافظ آباد کے لوگ کاررواں میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے ستائیس مارچ میں لوگ مارچ میں شریک ہوں گے اور راولپنڈی میں مارچ کا تیسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو گا۔

اویس لغاری نے کہا کہ عوام نے نیازی کو معاف نہیں کرنا، ن لیگ کے ساتھ عوامی سپورٹ ہے، ہمارے لئے طاقتور قوت پاکستان اور عوام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست بعد میں پاکستان پہلے ہے، اگر تئیس سے چوبیس مارچ کو کاررواں کا آغاز ہو گا تو اس سے پاکستان کی عزت ہو گی، کے پی بلوچستان اور سندھ سے بھی ورکرز لانگ مارچ کے لیے آئیں گے، اتنا بڑا مارچ ہو گا جس کے لیے کسی قسم کی تیاری کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ محاذ آرائی کا سوچ رہے ہیں، جو لوگ آج حکومت کو چھوڑ رہے ہیں وہ مجاہد ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر