ایس آئی یو نے بڑی کارروائی کر کے ساڑھے تین کروڑ کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز نے کارروائی کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کی شناخت عمران عرف چیٹا کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم سے 88 لاکھ 75 ہزار برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واردات میں ظاہر، ظفر، سلیمان، محسن اور محمود شامل تھے جو پہلے ہی گرفتار ہیں۔
عارف عزیز کا کہنا تھا کہ محمد لقمان سونے کے زیورات فروخت کر کے اپنی رقم کے کر لاہور جا رہا تھا کہ مسلحہ چار ملزمان اسلحہ کے زور پر ساڑھے تین کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
